Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو خطوط وصول کروانے والے پوسٹ مین کا بیان سامنے آگیا

میں تو معمول کے مطابق خطوط وصول کرواتا ہوں، مجھے کیا پتہ خطوط میں کیا ہے، پوسٹ مین
شائع 05 اپريل 2024 05:31pm

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو خطوط وصول کروانے والے پوسٹ مین کا بیان سامنے آگیا۔

لاہورہائیکورٹ کے ججز کو خطوط وصول کروانے والا پوسٹ مین سامنے آگیا، لاہور ہائیکورٹ کو محمد عاطف نامی پوسٹ میں نے خطوط وصول کروائے۔

پوسٹ مین عاطف نے کہا کہ میں تو معمول کے مطابق خطوط وصول کرواتا ہوں، مجھے کیا پتہ خطوط میں کیا ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے جج صاحبان کے نام پر آنے والے خطوط سے متعلق نئے ایس او پیز مرتب کرلیے، تمام کوریئر کمپنیز اور پوسٹ مین کے لیے ہر قسم کے خطوط سیکیورٹی روم میں چیک کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جج صاحبان کے نام پر آنے والے خطوط کا پہلے ڈی ایس پی سیکیورٹی معائنہ کریں گے، ڈی ایس پی سیکیورٹی معائنہ کے بعد خطوط جج صاحبان کے اسٹاف آفیسر کو بھجوائیں گے۔

مزید پڑھیں

اہم شخصیات کے نام آنے والے تمام خطوط کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول

Lahore High Court

justice ali baqar najafi

ihc judges

judges letter

Islamabad High Court Judges Letter

IHC suspicious letters

Suspicious Letters to Judges

lhc judges