نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان 3 سے 4 روز میں متوقع ہے، شاہین شاہ آفریدی کو ابتدائی میچز میں آرام دینے کی تجویز زیرغور ہے۔
ذرائع کے مطابق کاکول فٹنس کیمپ میں موجود سلیکٹرز کی انجری کے بعد کم بیک کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھی منتخب میچز میں ہی کھیلانے پر مشاورت جاری ہے۔
کپتان بابر اعظم سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے لیے روٹیشن پالیسی لاگو کرنے پر بات ہوگی کیونکہ زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے فاسٹ بولرز انجریز کا شکار ہورہے ہیں۔
کاکول کیمپ میں سلیکٹرز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کھلاڑیوں کی فٹنس پر بریفینگ بھی دیں گے اور اس کی روشنی میں کیویز کے خلاف قومی اسکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز 18 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔
فزیکل ٹریننگ کیمپ کا انعقاد
دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں فزیکل ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹریننگ کیمپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، انسٹرکٹرز کی جانب سے کھلاڑیوں کو مختلف قسم کی جسمانی فٹنس کی مشقیں کرائی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
کاکول فٹنس کیمپ میں قومی کرکٹرز کی روڈ ریس میں فٹنس کھل کر سامنے آگئی
دوران ٹریننگ کھلاڑیوں کےڈسپلن اورٹیم سپرٹ پرخصوصی طورپرتوجہ دی جارہی ہے، فزیکل ٹریننگ کیمپ کا آغاز 28 مارچ کو ہوا جو کہ 9 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔
Comments are closed on this story.