Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر کا خیبرپختونخوا میں بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کرنے کا مطالبہ

گورنر ہاؤس مفاہمتی سیاست کے لئے حاضر ہے، حاجی غلام علی
شائع 31 مارچ 2024 03:37pm

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ دیا۔

گورنر ہاؤس میں رمضان پیکیج فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ سندھ ،پنجاب ،بلوچستان کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونے چاہئیں، گورنر ہاؤس مفاہمتی سیاست کے لئے حاضر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف نئی اسٹریٹجی پر وفاقی حکومت جامع پلان تیار کر رہی ہے۔

گورنر اور میئر پشاور نے 200 سے زائد خواجہ سراؤں کو رمضان پیکج دے دیا

اس سے قبل گورنر ہاؤس پشاور میں صوبے اور شہر کے پسے طبقے کی مہمان نوازی کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور میئر پشاور حاجی زبیر علی نے 200 سے زائد خواجہ سراؤں کو رمضان پیکج دے دیا۔

خواجہ سراؤں نے گورنر اور میئر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس بلا کر عزت دی گئی، انہوں نے جو کچھ ہمارے لیے کیا وہ آج تک کسی نے نہیں کیا، حکومت بھی خواجہ سراؤں کو خصوصی یاد رکھیں۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ ہمارا مقصد معاشرے کے اس پسے ہوئے طبقے کو اپنائیت کا احساس دلانا ہے، خواجہ سرا بھی انسان ہیں اللہ کی مخلوق ہیں، خواجہ سراؤں کے لیے ذمہ دار محکموں میں آواز بنوں گا،

حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں خواجہ سراؤں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں، خواجہ سراؤں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے قابل روزگار بنایا جائے گا، بھرتیوں میں کوٹہ مختص کرنا وقت کی اہم ضرورت اور ان کا حق ہے، خواجہ سراوں کےلیے الگ قبرستان کاانتظام کروں گا، صوبائی حکومت کے ساتھ بات کروں گا۔

خیبر پختونخوا

KPK

peshawar

Senate election

Senators

Haji Ghulam Ali

governor kpk

mayor peshawar