Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے پی حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

پیکج پر 1.15 ارب روپے لاگت آئے گی
شائع 29 مارچ 2024 12:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صوبائی کابینہ نے مستحق افراد کو عید پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

ایک عشاریہ پندرہ ارب روپے لاگت کے پیکج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں مستحق افراد کی عید کو بہتر بنانے اور انہیں مہنگائی سے بچانے کی خاطر قدم اٹھایا گیا ہے۔

پیکج کے ہر حلقے میں ایک ہزارمستحق افراد کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ جبکہ پیکج پر 1.15 ارب روپے لاگت آئے گی۔

دوسری جانب کابینہ نے 2050 پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی عید پیکج دینے کی منظوری دیدی ہے۔

خیبر پختونخوا

Ali Amin Gandapur

CM Khyber pakhtunkhuwa

eid package

KP cabinet