Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ کامیاب امیدواروں کا اعلان

حکومتی اتحاد کے 5 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ 2 امیدوار بلا مقابلہ منتخب
شائع 28 مارچ 2024 01:17pm

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں سینیٹ کی 7 جنرل سیٹوں پر بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی اتحاد کے 5 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ 2 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

الیکشن کمیشن پنجاب نے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، پرویز رشید، احد چیمہ، طلال چوہدری اور ناصر بٹ بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حامد خان اور علامہ راجہ ناصرعباس بلا مقابلہ سینیٹر بن گئے۔

سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، 5 امیدواروں کے کاغذات واپس لینے کی بنا پر باقی ماندہ 7 امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔

,

ٹیکنوکریٹ، خواتین اور اقلیتوں کی نشست پر مقابلہ ہونا باقی ہے، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 3 امیدوار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، لیگی رہنما مصدق ملک اور سنی اتحاد کونسل کی ڈاکٹر یاسمین راشد مد مقابل ہوں گے۔

خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی انوشے رحمان، بشری انجم بٹ، پیپلز پارٹی کی فائزہ احمد اور سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اقلیتوں کی ایک نشست پر لیگی رہنما خلیل طاہر سندھو اور سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق زور آزمائی کریں گے۔

پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں مذاکرات ناکام ہونے کے باعث دونوں پارٹیوں نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر اپنی اپنی امیدواروں کو دستبردار کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں

بلوچستان سے تمام سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرانے کا فیصلہ

ایم کیو ایم نے سینیٹ الیکشن کیلئے فیصل ووڈا کی حمایت کردی

محسن نقوی، احد چیمہ اور طلال چوہدری سمیت 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

جنرل نشستوں کے علاؤہ باقی تمام نشستوں پر 2 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں انتخابات منعقد ہوں گے۔

lahore

punjab

Senate election

senate general seats