Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لئے پنجاب میں موٹر بائیکس پرسیفٹی وائرگارڈ کی تنصیب مہم آغاز

اقدام شہریوں کو خونی ڈور سے بچانےکیلئے کیا گیا ہے، مریم نواز
شائع 27 مارچ 2024 07:17pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کو خونی ڈور سے بچانےکیلئے موٹر بائیکس پرسیفٹی وائر گارڈ کی تنصیب مہم آغاز کردیا۔

وزیر اعلیٰ نے آبشار خدمت مرکز میں سیفٹی وائر گارڈرمہم کا آغازکیا۔ وزیر اعلیٰ نےدھاتی ڈور سے بچاؤ کیلئے سیفٹی وائرز بھی شہریوں میں تقسیم کی۔

مریم نواز نے ٹریفک پولیس کوسیفٹی وائر کی پابندی کرانے جبکہ موٹر بائیکس سواروں کو سیفٹی وائر گارڈ نہ اتارنےکی ہدایت کی۔مریم نواز نے کہا کہ کسی کوعوام کی زندگیوں سےکھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دھاتی ڈور،پتنگ بازی کےخونی کھیل میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

دوسری جانب مریم نواز نےآبشار خدمت مرکز کا دورہ بھی کیا، مختلف کاونٹرکا اور سیلف آپریٹنگ سسٹم کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹو میٹڈ اسٹیمولیٹر پر ڈرائیو بھی کی۔

وزیر اعلی پنجاب نے آبشار خدمت مرکزمیں موجود شہریوں سےملاقات کی، سہولتوں کے حوالے سےدریافت کیا۔ جبکہ سی ٹی او لاہور نے وزیر اعلیٰ کو سیفٹی وائرز کےحوالے سے بریفنگ دی۔

lahore

punjab

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

kite killing

kite flying