Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دکی پکنک سے گھر جانے والے دوستوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 نوجوان جاں بحق،2 زخمی

گاڑی پہاڑی علاقے میں کھائی میں گری،تمام افراد سیاحتی مقام بغاو گئے تھے
شائع 26 مارچ 2024 10:42pm

دکی کے علاقے مندے ٹک میں افطاری سے لوٹ کر گھر جانے والے دوستوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں تین نوجوان جانبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

گاڑی الٹنے کا واقعہ دکی میں مندے ٹک کے مقام پر پیش آیا، ایس ایچ او محمد شریف موسی خیل کے مطابق گاڑی پہاڑی علاقے میں کھائی میں جاکر گری۔حادثے میں تین نوجوان جان بحق دو زخمی ہوگئے ہیں۔

گاڑی میں سوار دوست افطاری کرنے پکنک کے لئے پرفضاء سیاحتی مقام بغاو گئے تھے واپسی پر گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں اور زخمی سول اسپتال دکی منتقل کردئیے گئے ہیں۔

جانبحق ہونے والوں میں اعجاز ،عزت اور دوست محمد شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں خیرو جان اور رؤف شامل ہیں۔

بلوچستان

Road Accident

injured

Died