Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی آئی اے کی نجکاری کا دوسرا اہم ترین مرحلہ عبورکرلیا گیا

سرمایہ کاروں کی پی آئی اے میں دلچسپی، پی آئی اے کی شیئرز کی قیمت میں چھ سو فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2024 10:47pm

پی آئی اے کی نجکاری کا دوسرا اہم ترین مرحلہ مکمل ہو گیا۔ وفاقی کابینہ نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے خصوصی اجازت حاصل کرکے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کوچیئرمین بورڈ تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ 11رکنی بورڈ میں 7 خودمختار ڈائریکٹرز جبکہ 4 سرکاری افسران شامل ہونگے۔

پی آئی اے کے واجبات اور اثاثے ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کے جائیں گے اور ہولڈنگ کمپنی این سی بی میں رجسٹرڈ کروادی جائیں گی۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری میں پیش رفت پر سرمایہ کاروں کی پی آئی اے میں دلچسپی دیکھی گئی۔

گزشتہ بارہ روز کے دوران پی آئی اے کی شیئرز کی قیمت میں چھ سو فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پی آئی کے شیئرز کی قیمت میں آج ایک روپے ستتر پیسے اضافہ ہوا، پی آئی اے کے شیئرز چار روپے پچاس پیسے سے بڑھ کر پچیس روپے انتالیس پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

federal cabinet

federal government

PIA

PIA Flight

PIA Privatisation