Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے جیل میں کھانوں پر لاکھوں جبکہ رہائش پر کروڑوں کا خرچہ

سینیٹر عرفان صدیقی کا عمران خان کے اخراجات پر ٹوئیٹ
شائع 23 مارچ 2024 05:27pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے اڈیالہ جیل میں ہونے والے اخراجات کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے عمران خان کے جیل میں ہونے والے اخراجات کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا۔

اپنے ٹوئٹ میںسینیٹر عرفان صدیقی نے لکھا کہ عمران خان پر ‏179 دنوں میں 30 لاکھ روپے سے زائد کھانے پینے پر خرچ ہوئے جبکہ خصوصی رہائشی یونٹ پر ایک کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔

عرفان صدیقی نے مزید لکھا کہ 179 دنوں میں عمران خان نے 65 افراد کی 976 ملاقاتیں کیں۔

اپنے اس ٹوئٹ میں عرفان صدیقی نے صحافی زاہد گشکوری کا ایک ویڈیو کلپ بھی شئیر کیا جس میں انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات بتائی تھیں۔

pti

PTI jalsa

pti leaders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Adiayala Jail