Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کر دیے

پرویز رشید، طلال چوہدری، ناصر بٹ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت
شائع 15 مارچ 2024 02:44pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کر دیے، پارٹی کی جانب سے پرویز رشید، ناصر بٹ اور طلال چوہدری کو سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔

ملک بھر میں سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا جبکہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19مارچ 2024تک مکمل کی جائے گی۔

مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کر دیے جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے پرویز رشید کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔

نواز شریف کے دیرنیہ ساتھی ناصر بٹ کو بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نے طلال چوہدری کو بھی سینیٹ کے لیے ٹکٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ پارٹی کی جانب سے آج شام تک تمام نشستوں پر امیدواروں کو آگاہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹرسعید الہٰی نے بھی سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

ڈاکٹرسعید الہٰی نے کہا کہ کاغذات نامزدگی ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے حاصل کئے ہیں، قیادت جو فیصلہ کرے گی مجھے قبول ہوگا۔

مزید پڑھیں

سینیٹ ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی کے 4، ن لیگ اور جے یو آئی کا ایک ایک سینیٹر منتخب

سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کا پنجاب کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

سینیٹ کی خالی ہونے والی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی

PMLN

lahore

Senate election

Senate of Pakistan

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

48 Senate members retired

senate tickets