Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کی
شائع 12 مارچ 2024 01:10pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے مقدمےمیں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اورعظمی خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت میں 9 مئی کو جناح ہاؤس میں حملے کے مقدمے میں سابق وزیراعظم کی بہنوں عظمی خان اورعلیمہ خان کی عبوری ضمانتوں پرسماعت ہوئی۔

عمران خان کی بہنیں عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

pti

ATC

imran khan

lahore

Bail

Aleema Khan

Uzma Khan

jinah house attack

9 May Cases