Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحت کارڈ منصوبے میں بے ضابطگیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

صحت کارڈ منصوبے کی تمام تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں، قرارداد میں مطالبہ
شائع 11 مارچ 2024 12:58pm

صحت کارڈ منصوبے میں بے ضابطگیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

صحت کارڈ منصوبے میں بے ضابطگیوں کے خلاف قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ صحت کارڈ منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، پنجاب میں من پسند نجی اسپتالوں کو اربوں روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

قرار داد میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک رپورٹ بھی منظر عام پر آئی ہے، صحت کارڈ منصوبے کی آڑ میں سابقہ حکومت نے اپنے فنانسرز کو نوازا ہے.

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ صحت کارڈ منصوبے کی تمام تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں۔

PMLN

lahore

punjab assembly

Resolution

Health Card

Hina Pervez Butt

heath card project