Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی کا لاہور میں صدارتی گیسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ

صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو چند روز میں لاہور پہنچیں گے، پارٹی ذرائع
شائع 11 مارچ 2024 11:00am

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے لاہور میں صدارتی گیسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مضبوط کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی جانب سے لاہور میں صدارتی گیسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور جیالوں کو گیسٹ ہاؤس میں بلایا جائے گا، صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو چند روز میں لاہور پہنچیں گے، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو بلاول ہاؤس میں عشائیہ کے لیے بھی بلایا جائے گا، لاہور اور پنجاب میں تنظیم نو کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق صدر چوہدری اسلم گل نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے رکھا ہے، پارٹی میں نئے صدر کے انتخاب کے ساتھ تنظیم نو کی جائے گی۔

Bilawal Bhutto

Asif Ali Zardari

lahore

punjab

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Asif Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

President Asif Ali Zardari

Presidential Guest House