Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا اور اتحادیوں نے حوثیوں کے درجنوں ڈرون مار گرائے

یمن کی ملیشیا نے امریکی جنگی جہاز اور بلک کیریئر کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
شائع 10 مارچ 2024 05:00pm

امریکا اور اس کے اتحادیوں کی افواج نے یمن کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے درجنوں ڈرون مار گرائے ہیں۔

حوثی ملیشیا نے امریکا کے جنگی جہازوں اور ایک مال بردار جہاز ’پروپیل فورچیون‘ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ اس مقصد کے لیے کم و بیش 37 ڈرون اڑائے گئے۔

بحیرہ احمر میں حوثی ملیشیا کے ڈرون گرانے کے عمل میں امریکا اور برطانیہ کے ساتھ فرانس کی فوج نے بھی حصہ لیا۔

7 اکتوبر کے بعد سے یمن کی حوثی ملیشیا غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے جواب میں بحیرہ احمر اور خلیجِ عدن میں تجارتی جہاز رانی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ اسرائیل سے کسی بھی قسم کا تعلق رکھنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

حوثی ملیشیا کے ترجمان یحیٰ سریعہ نے ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر میں امریکا کے ایک مال بردار جہاز اور کئی جنگی جہازوں کو 37 ڈرونز کی مدد سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ امریکا، برطانیہ اور فرانس نے مل کر بحیرہ احمر میں لانچ کیے جانے والے حوثی ملیشیا کے 28 ڈرون مار گرائے ہیں۔ ایک بیان میں سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ حوثیوں کے داغے ہوئے ڈرونز سے کسی بھی مال بردار جہاز یا امریکی جنگی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔

France

USA

red sea

Great Britain

HOUTHI MILITIA ATTACKS