سنی اتحاد کونسل کو کتنی نشستوں کا نقصان ہوا
الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سنی اتحاد کونسل قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی بڑی تعداد کھو بیٹھی ہے۔ اب یہ نشستیں دیگر جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔
سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں خواتین کی 20 اور اقلیتوں 3 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔
ان نشستوں میں پنجاب سے خواتین کی 12 اورخیبرپختونخوا سے 8 نشستیں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان
اسی طرح سنی اتحاد کونسل پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور اقلیتوں کی 3 نشستوں کھو بیٹھی ہے، جماعت اب خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4، سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 نشستوں سے محروم ہوگئی ہے۔
مخصوص نشستوں کی تقسیم کا اصل فارمولا کیا اور پی ٹی آئی کیلئے خطرہ کیوں
مجموعی طور پر سنی اتحاد کونسل 77 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی ہے۔
Comments are closed on this story.