Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب

صوبائی الیکشن کمشنر پی ٹی آئی قاضی انور ایڈووکیٹ نے علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا اعلان کیا
شائع 03 مارچ 2024 01:19pm

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے الیکشن کمشنر قاضی انور ایڈووکیٹ نے علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا اعلان کیا۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہوا، ان کے علاوہ کوئی پینل نہیں آیا۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ نور الحق قادری پی ٹی آئی کے پی کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں، ارباب جہانداد نائب صدر جبکہ علی اصغر جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرفان سلیم ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور فخر زمان ڈپٹی جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں جبکہ دانیال خان جدون، خائستہ محمود اور تیمور خالد جوائنٹ سیکرٹریز منتخب ہوئے ہیں۔

قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے گزشتہ انٹرا پارٹی انتخابات منظور نہیں کیے، الیکشن کمیشن نے ہم سے بلّے کا نشان بھی چھین لیا، ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی، گرفتاریاں کی گئیں۔

pti

خیبر پختونخوا

peshawar

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

CM KP