Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک نیوزی لینڈ سیریز: کیوی بورڈ کا سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

2 رکنی وفد سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا
شائع 03 مارچ 2024 01:16pm

نیوزی لینڈ کی ٹیم کے پاکستان دورے سے قبل دو رکنی سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ جو سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 14 اپریل سے لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

اسی حوالے سے کیویز بورڈ کا 2 رکنی سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، جو کہ اسٹیڈیم اور ہوٹل سمیت مجموعی طور پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔

2 رکنی وفد میں نیوزی لینڈ پلئیرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن پاکستان پہنچے ہیں۔

2 رکنی وفد پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والے انتظامات کا جائزہ لے گا، بعدازاں وفد ٹیم کے ہوٹل اور پنڈی اسٹیڈیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیوی بورڈ کے وفد کو اعلیٰ سطحی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور کے اسٹیڈیم کے اتنظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 5 میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 18 اپریل کو ہوگا، جبکہ سیریز کا آخری میچ 28 اپریل کو ہوگا۔ سیریز کے 3 میچز راولپنڈی اور 2 میچز لاہور میں کھیلے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

rawalpindi

New Zealand

پاکستان

lahore

Pakistan vs New Zealand