Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کو قبول کرلیا

جنگ بندی معاہدے پر حماس کے جواب کا انتظار ہے، سینئر امریکی سیکیورٹی حکام
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2024 09:34am

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کو قبول کرلیا۔

سینئر امریکی سیکیورٹی حکام کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر اب جواب حماس کو دینا ہے، حماس کے جواب کا انتظار ہے۔

عرب نیوز کے مطابق غزہ میں امریکی فوج کی جانب سے انسانی امداد گرائے جانے کے بعد اسرائیل نے فوری طور پر جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کی۔

امریکی میڈٰیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے سینئر اہلکار نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے، ان 6 ہفتوں میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کام کیا جائے گا، 6 ہفتے کی جنگ بندی کے دوران یرغمالیوں کی رہائی اور محصور ساحلی علاقوں میں امداد کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے بات چیت کا پہلا دور مکمل ہو چکا ہے، حتمی فیصلہ دوسرے مرحلے میں ہوگا۔

حماس اس سے قبل مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کرچکی ہے۔

Israel

ceasefire

Palestine

Gaza

israeli air strikes

Israel Palestine conflict

Gaza War