Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نوازشریف مولانا سے ووٹ مانگنے کی نیت سے نہیں آئے تھے، رانا ثناء اللہ

نواز شریف اور فضل الرحمان نے کبھی ایک دوسرے کی بات نہیں ٹالی، ن لیگی رہنما
شائع 01 مارچ 2024 06:42pm

سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نوازشریف مولانا سے ووٹ مانگنے کی نیت سے نہیں آئے تھے، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے کبھی ایک دوسرے کی بات نہیں ٹالی، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ نوازشریف اورمولانافضل الرحمان کی ملاقات اچھی رہی، دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے، ملاقات میں تمام قومی معاملات زیر غور لائے گئے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے موقف سے آگاہ کیا، ہمیں مولانا سے ہمیشہ رہنمائی ملتی رہی ہے، ہماری کوشش ہے وہ ہمارے ساتھ رہیں گے، ہم چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان کی رہنمائی موثر رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف مولانا سے ووٹ مانگنے کی نیت سے نہیں آئے تھے، ملک کو درپیش سیاسی صورتحال پر بات ہوئی ہے، ون آن ون ملاقات میں پاکستان کی بہتری کے لئے کسی نتیجہ پر پہنچیں ہوں گے۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ بہت شفیق ہیں انہیں ہم کہیں جانے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان کی ہم سے کوئی ناراضگی نہیں، محمود خان اچکزائی ایک معتبر اور محب وطن سیاست دان ہیں، محمود خان اچکزائی کو بھی ساتھ جوڑیں گے، جو احترام نوازشریف کی نظرمیں اورمولانا کی نظرمیں نواز شریف کا ہے وہ مثالی ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Rana Sanaullah

lahore

Fazal ur Rehman

Molana Fazal ur Rehman

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)