اعظم سواتی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر ہوم سیکرٹری سے تفصیلات طلب
لاہورہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر ہوم سیکرٹری سے ایم پی او کے آرڈر کی تفصیلات طلب کرلی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شہرام سرور چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پرسماعت کی، درخواست میں حکومت پنجاب،پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
پولیس حکام نےعدالت میں اپنی رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں اعظم سواتی کے خلاف 6 مقدمات ہیں۔
اعظم سواتی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار اعلیٰ تعلیم یافتہ اورملک کےنامورسیاستدان ہیں، پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، درخواست گزار پر تشدد اور گھریلو خواتین کی توہین کی گئی، پی ٹی آئی قیادت اور درخواست گزار کے خلاف ملک بھر میں کیسز درج کیے گئے، پنجاب میں درخواست گزار کے خلاف درج کیسز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی، عدالت درج کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے اور گھر کی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ہوم سیکرٹری سے ایم پی او کے آرڈرکی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پروفاق کو نوٹس جاری
مُراد سعید، اعظم سواتی، مسرت جمشید چیمہ سمیت 11 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
Comments are closed on this story.