Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ سے پی ٹی آئی میں جانیوالے نومنتخب اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم کون ہیں؟

سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی کی زندگی پر ایک نظر
اپ ڈیٹ 29 فروری 2024 04:54pm

سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی اسپیکر منتخب اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی نے 89 ووٹ لیے جبکہ ان کے مقابل اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار احسان اللہ میاں خیل نے 17 ووٹ لیے جبکہ اسپیکر کے انتخاب کے لیے 106 ووٹ ڈالے گئے۔

نو منتخب اسپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم سواتی نے اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا جبکہ اسپیکر مشتاق غنی نے ان سے حلف لیا۔

بابر سلیم سواتی نے پشاور یونیورسٹی سے جیولوجی میں بی ایس آنرز کیا، وہ 2001 میں ناظم یونین کونسل منتخب ہوئے اور چند سال بعد ن لیگ میں شامل ہوئے۔

بابر سلیم سواتی نے 2013 میں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزادحیثیت سے الیکشن لڑا اور ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ سے راہیں جدا کرلیں۔

بابر سلیم سواتی 2018 انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے، حالیہ انتخابات میں مانسہرہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست جیتے۔

بابر سلیم سواتی پی ٹی آئی کے ضلعی اور ریجنل صدر بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا اسمبلی میں شدید بدنظمی، ن لیگ کی خاتون رکن پر لوٹا پھینک دیا گیا

خیبر پختونخوا اسمبلی حلف برداری میں بدانتظامی، مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد

pti

خیبر پختونخوا

KPK

peshawar

KPK Assembly

KP Assembly

speaker kpk assembly

Sunni Ittehad Council

babar salim