خیبر پختونخوا اسمبلی حلف برداری میں بدانتظامی، مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد
اجلاس سیشن کے لیے مہمانوں کے تمام کارڈ منسوخ کردیے گئے، اسمبلی انتظامیہ
خیبر پختونخوا اسمبلی حلف برداری میں بدانتظامی پر انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی انتظامیہ نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے موقع پر مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر متعلقہ افراد یا مہمان کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسمبلی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس سیشن کے لیے مہمانوں کے تمام کارڈ منسوخ کردیے گئے۔
خیبر پختونخوا
peshawar
KPK Assembly
KP Assembly
oath taking cermony
مقبول ترین
Comments are closed on this story.