Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عبدالخالق اچکزئی نے اسپیکر اور غزالہ گولہ نے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کاحلف اٹھا لیا

مدمقابل کوئی بھی امیدوار سامنے نہ آنے پر عبدالخالق دونوں بلا مقابلہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے
شائع 29 فروری 2024 04:06pm

مسلم لیگ (ن) کے عبدالخالق اچکزئی نے نومنتخب اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا حلف اٹھا لیا جبکہ زمرک خان اچکزئی نے حلف لیا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس زمرک خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں 57 نومنتخب ارکان نے شریک ہو کر حلف اٹھایا جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ایوان میں کسی نے بھی عبدالخالق اچکزئی اور غزالہ گولہ کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

مدمقابل کوئی بھی امیدوار سامنے نہ آنے پر عبدالخالق اچکزئی اور غزالہ گولہ کو بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کی تقریب حلف برداری ہوئی ، زمرک خان نے نومنتخب اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی سے حلف لیا۔

بعد ازاں بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران نومنتخب اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ سے عہدے کا حلف لیا۔

عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے جبکہ پی پی کی غزالہ گولہ بھی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔

سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے دونوں امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا۔

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جانے تھے تاہم مقررہ وقت تک کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

کامیابی کا حتمی اعلان سہ پہر 3 بجے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ہوگا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر حلف بعد میں اٹھائیں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے نامزد وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کیا تھا۔

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 65 اراکین کے ایوان میں سے گزشتہ روز 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔

بلوچستان

خیبر پختونخوا

quetta

peshawar

KPK Assembly

balochistan assembly

deputy speaker

SPEAKER