پی ٹی آئی سینٹرز کو آزاد قرار دے کر ن لیگ میں ضم کرنے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹرز کو آزاد قرار دینے اور مسلم لیگ (ن) میں ضم کرنے کے لیے دائر درخواست پر قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے ایڈوکیٹ آفاق احمد کی درخواست پر بطوراعتراض سماعت کی۔
درخواست میں چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرز کو آزاد قرار دیا جائے، آزاد سینٹرز کو مسلم لیگ میں ضم ہونے کا حکم دیا جائے۔
رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے اور پہلی درخواست کا تحریری فیصلہ ساتھ لف نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے سینٹرز کو آزاد قرار دینے اور مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کے لیے دائر اعتراضی درخواست پر قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Comments are closed on this story.