Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے الزام میں 12 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا
شائع 28 فروری 2024 02:02pm
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے الزام میں 12 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ کرنے میں ملوث 10 سے زائد ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے بیان سے کبھی کسی دوسرے ملزمان کی ضمانتیں خارج ہوئی ہیں کوئی ایک کا بتا دیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ 9 مئی کو درج ہوا جبکہ ملزمان کو 12 مئی کو نامزد کیا۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزمان پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ کیا، ملزمان نے پولیس کی گاڑیوں اور پولیس ملازمین پر بھی حملہ کیا اور کانسٹیبل پر تشدد کیا۔

وکیل ملزمان نے مزید کہا کہ ملزمان کی دہشت گردی عدالت فیصل آباد میں 20 تاریح کو ضمانتیں خارج ہوئی اور 26 کو لاہور ہائیکورٹ دائر کر دی گئی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد تمام نامزد ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

PMLN

Rana Sanaullah

Lahore High Court

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

justice ali baqar najafi