Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران نے دھاندلی پر بی جے پی کی مثال دی، امید ہے سپریم کورٹ بھارت کی طرح انصاف دے گی، علیمہ خان

پورے سسٹم کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دینا چاہیے، علیمہ خان
شائع 27 فروری 2024 03:34pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے الیکشن میں دھاندلی پر بھارت کی مثال دی ہے، ان کا پیغام ہے کہ 9 فروری کو دھاندلی کی جو تاریخ رقم ہوئی، اس کی مثال نہیں ملتی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کے بعد اب تک دھاندلی کے ذریعے نشستیں چھینی جارہی ہیں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو دو سال سے پکڑا جارہا ہے، سزائیں دی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کی خواتین کو بھی نہیں چھوڑا، یہ ووٹس امیدواروں کے نہیں عوام کے ہیں جنہیں چھینا جارہا ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جو چوری کا ووٹ لے کر اسمبلی تک پہنچے ہیں وہ پریشان ہیں، بانی پی ٹی آئی نے انڈیا کی مثال دی کہ چندی گڑھ میں بی جے پی کے لئے آر روز نے دھاندلی کی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان کی سپریم کورٹ بھی بھارتی سپریم کی طرح انصاف دے گی، قانونی طور اب تمام کارروائی سپریم کورٹ میں ہوگی، عوام سارا مینڈیٹ عدالت کے ذریعے واپس لیں گے، اگر عوام کے ووٹ کی حفاظت نہیں کرسکے تو پورے سسٹم کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کو سمجھ آ گئی ہے کہ کیسے دھاندلی ہوئی، تمام 45 فارم منظر عام پر آ چکے ہیں، ان کے مطابق نتائج جاری کرنا ہو گا، یہ ووٹ عوام کا ہے، جن لوگوں نے اس کی حفاظت کرنا تھی انہوں نے نہیں کی۔

imran khan

indian supreme court

Aleema Khan

Adiyala Jail

Election Rigging