Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 15 مانسہرہ کیس: الیکشن کمیشن کا تمام فریقین کو دستاویزات دینے کا حکم

کبھی آپ تاخیر سے آتے ہیں، کبھی کہتے ہیں ریکارڈ نہیں ملا اسٹے کو ملتوی نہیں کیا جاسکتا، چیف الیکشن کمشنر
اپ ڈیٹ 26 فروری 2024 03:41pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے این اے 15 مانسہرہ سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی عذرداری پر تمام فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے تمام فریقین کو دستاویزات دینے کا حکم دے دیا، چیف الیکشن کمشنر نے نوازشریف کے وکیل جہانگیر جدون کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کبھی آپ تاخیرسے آتے ہیں، کبھی کہتے ہیں ریکارڈ نہیں ملا اسٹے کوغیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کیا جاسکتا، آج اسٹے ختم کرنے کی درخواست پرعبوری آرڈرجاری کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن ںے سابق وزیراعظم نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی۔

نواز شریف کے وکیل بیرسٹرجہانگیر جدون الیکشن کمیشن پیش ہوئے جبکہ گشتاسب خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز میں نواز شریف کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کی رپورٹ تاحال نہیں دی گئی، ریٹرننگ افسر کی رپورٹ پڑھے بغیر دلائل نہیں دے سکتے۔

کامیاب امیدوار گشتاسپ خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ آر او کی رپورٹ سب کو مل گئی، گشتاسپ خان 25 ہزار کی لیڈ سے جیتے، قانون کے مطابق 25 ہزار کا فرق ہو تو دوبارہ گنتی نہیں کی جا سکتی، الیکشن کمیشن کے حکم کی وجہ سے گشتاسب خان کا نوٹیفکیشن رکا ہوا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم اسٹے ختم کر دیتے ہیں، دلائل کے لیے مزید وقت دے دیتے ہیں، صرف دلائل کے لیے اسٹے کو مزید نہیں بڑھا سکتے، الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے اسٹے کو جلد از جلد ختم ہونا چاہیئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے جہانگیرجدون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس جتنا مرضی طویل کریں، ہم اسٹے پر فیصلہ کردیتے ہیں، کبھی آپ تاخیر سے آتے ہیں، کبھی کہتے ہیں ریکارڈ نہیں ملا۔

الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو دستاویزات دینے کا حکم دے دیا۔

وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں حتمی دلائل دینے کا آخری موقع دے، 125 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 47 میں شامل نہیں کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے رپورٹ میں 125 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹ شامل نہ ہونے کا دعویٰ مسترد کیا ہے۔

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ فارم 47 مرتب کرتے وقت نوازشریف کی جانب سے کوئی آر او کے آفس نہیں گیا۔

الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو کل دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ عذرداری سے متعلق سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان کامیاب ہوئے تھے۔

این اے 106 سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی انتخابی عذداری کیس کی سماعت کے دوران ریٹرنگ افسر نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔

بیرسٹر ظفراللہ نے مؤقف اپنایا کہ پورے حلقے میں پرامن طریقے سے پولنگ ہوئی، پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی مگر یہ خود نہیں آئے۔

وکیل درخوست گزار نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق ہم 7 ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں، فارم 47 کے مطابق مجھے 600 سے ہروادیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ پی کے 29 کی انتخابی عذر داری پر بھی فیصلہ محٖفوظ کر لیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پی بی 23 سے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کی انتخابی عذرداری کیس الیکشن ٹربیونل کے سپرد کردیا۔

PMLN

Nawaz Sharif

ECP

اسلام آباد

Sikandar Sultan Raja

Election Commission of Pakistan (ECP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

cheif election commioner

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

NA 15