صدر نے اسمبلی کا اجلاس نہ بلوا کر آئین سے روگردانی کی، اعظم نذیر تارڑ
مسلم لیگ (ن) کے رہمنا اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلوا کر آئین سے روگردانی کی، عارف علوی ملک کے صدر ہیں سیاسی جماعت کے نہیں۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے وقت پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانا ہوتا ہے لیکن ڈاکٹر عارف علوی نے وقت پر اجلاس نہ بلوا کر آئین پاکستان سے روگردانی کی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر صدر مملکت نے اجلاس نہیں بلانا تو 21 ویں روز تو اجلاس ہونا ہی ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی ملک کے صدر کسی سیاسی جماعت کے نہیں، نامکمل اسمبلی کا تصور آئین میں نہیں ہے، جب استعفی دے کر گئے تھے تب بھی اسمبلی کی کارروائی ہوئی، صدر کے پاس مشورہ دینے والے کافی لوگ ہیں ، اس لیے اس حال تک پہنچے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد کارکردگی دکھانی چاہیئے۔
Comments are closed on this story.