Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانگھڑ میں والدین نے نہر میں چھلانگ لگادی، بچے گاڑی میں روتے رہ گئے

شوہر کی لاش نکال لی گئی ہے، تاہم اہلیہ کی لاش کی تلاش تاحال جاری ہے
اپ ڈیٹ 26 فروری 2024 01:15pm

سانگھڑ میں میاں بیوی نے بچوں کے سامنے کینال میں چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کر لی ہے، ریسکیو عملے نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مٹھڑاؤ کینال سے منسلک نہر میں گزشتہ رات میاں بیوی نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

سانگھڑ پولیس کے مطابق والد کی شناخت 32 سالہ فداحسین شاہ اور جبکہ والدہ کی شناخت 26 سالہ مہرالنسائ کے نام سے ہوئی ہے جو سانگھڑ کے علاقے ٹنڈومٹھا خان کے رہائشی ییں، جب کہ گاڑی کے اندر موجود بچے مسلسل رو رہے تھے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران شوہر فدا حسین کی لاش نہر سے نکال لی گئی ہے، تاہم اہلیہ مہرالنساء کی لاش کی تلاش تاحال جاری ہے، واضح رہے نہر میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے سبب مشکلات کا سامنا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جگھڑا ہوا تھا۔ تاہم پڑوسیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون ذہنی مریضہ تھیں، اور گزشتہ رات بھی خاتون ڈاکٹر کے پاس سے واپس آ رہی تھیں۔

پڑوسی کے مطابق دوران سفر شوہر نے کہا کہ آج عبادت کا دن ہے لیکن تمہارے اسپتال کے چکر میں دن نکل گیا۔ جس پر خاتون نے کہا کہ گاڑی روکو، میں اسی نہر میں کود جاتی ہوں۔

پڑوسی کا اپنے دعوے میں مزید کہنا تھا کہ اسی دوران خاتون نے دروازہ کھول کر نہر میں چھلانگ لگا دی، جبکہ شوہر نے اہلیہ کو بچانے کی خاطر چھلانگ لگائی۔

sindh

Suicide

children

Parents

sanghar

district sanghar

faimly