Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلئے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی ناموں پر مشاورت

ن سے 20، پیپلز پارٹی اور ق لیگ سے 2،2 جبکہ آئی پی پی سے ایک وزیر بنائے جانے کا امکان
اپ ڈیٹ 25 فروری 2024 02:37pm

پنجاب اسمبلی کی 25 رکنی کابینہ کی تشکیل کے لیے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

مسلم لیگ (ن) سے 20، پیپلز پارٹی سے 2، مسلم لیگ (ق) سے 2 اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سے ایک وزیر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کا مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یسین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان سمیت رانا محمد اقبال، منشاء اللہ بٹ، عظمی بخاری کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سردار شیرعلی گورچانی، کاظم علی پیرزادہ، کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان گادھی، ملک آصف بھاء اختر بوسال، راحیلہ خادم حسین، میاں یاور زمان، ملک اسد کھوکھر، فرخ علی جاوید اور شیخ سلمان نعیم کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سید علی حیدر گیلانی، استحکام پاکستان پارٹی کے ملک غضنفرعباس چھینہ اور ق لیگ کے چوہدری شافع حسین کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوتے ہی پہلے مرحلے کی صوبائی کابینہ کوحتمی شکل دی جائے گی۔

مزید پڑھیں

ن لیگ کے ملک احمد خان اسپیکر اور ملک ظہیر اقبال ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے ارکان کو ظہرانے پر بلالیا

نگراں وزیراعلی پنجاب کو کس کام کے بدلے کتنی رشوت کی پیشکش ہوئی

PMLN

lahore

punjab assembly

punjab cabinet

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Allied parties