Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب پر کس کی حکمرانی ہوگی؟ فیصلہ ہونے میں ایک روز باقی

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا
اپ ڈیٹ 25 فروری 2024 05:11pm

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب پیر کو ہوگا جس کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ن لیگ کی جانب سے مریم نواز اور سنی اتحاد کے رانا آفتاب مدمقابل ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب گزشتہ روز ہوا اور یہ دونوں عہدے مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت سے حاصل کیے۔

پنجاب پر کس کی حکمرانی ہوگی اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کا انتخاب پیر کے روز صبح 11 بجے ہوگا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرا سکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 5 بج کر 10 منٹ تک کی جائے گی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار تبدیل کیا ہے، میاں اسلم اقبال کی جگہ اب رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ کا امیدوار بنایا گیا ہے، موجودہ سیاسی صورتحال میں میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پارٹی قیادت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ پہلی بار پنجاب سے کسی خاتون وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا اور مریم نواز منتخب ہونے کے بعد صوبے کی ترقی کے لیے اپنے ویژن کا اعلان کریں گی۔

مزید پڑھیں

مشکوک افراد کی پنجاب اسمبلی میں داخلے کی کوشش، 5 زیر حراست

مریم نواز، مریم اورنگزیب سمیت پنجاب اسمبلی کے 313 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

مریم نواز نے قومی اسمبلی کی نسشت سے استعفیٰ دے دیا

pti

PMLN

Maryam Nawaz

lahore

punjab assembly

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Sunni Ittehad Council

SUGGESTED CM PUNJAB

Rana Aftab Ahmed