Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی دلچسپ تقسیم۔ مشال یوسفزئی کی دو سہیلیاں مستفید

فہرست میں سابق ایم پی ایز کو فوقیت دی گئی ہے، 2 مرحوم کارکنوں کے اہلخانہ کا بھی خیال رکھا گیا
شائع 25 فروری 2024 03:40pm

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست تیار کرلی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خواتین مخصوص نشستوں کے لیے تیار فہرست میں سابق ایم پی ایز کو فوقیت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خواتین مخصوص نشستوں پر مشال یوسفزئی اور ان کی 2 خواتین دوست بھی فہرست میں شامل ہیں، چترال کی فوزیہ بی بی کو بھی مخصوص نشست پر لایا جارہا ہے جبکہ فہرست میں سنیٹیر فلک ناز کی دوست زاہدہ ظہور بھی شامل ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صوابی کی گل نسرین جو ارباب شیر علی کی رشتہ دار ہے، عائشہ نعیم کا تعلق بھی صوابی سے ہیں،مردان سے تعلق رکھنے والی روبینہ ناز، شازیہ، ڈی آئی خان سے رابعہ بصری بھی شامل ہیں اور علی آمین کے کہنے پر دو اور خواتین بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ کلثوم، سابق ایم پی اے عائشہ بانو اور بی بی جان بھی فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد فہرست جمع کرائی جائے گی۔

دوسری جانب من پسند خواتین کو دیرینہ کارکن ظاہر کرکے فہرست میں شامل کردیا گیا جبکہ ضلع پشاور سے کوئی بھی خاتون فہرست میں شامل نہیں ہے جس پر پشاور خواتین نے اسپیکر ہاوس کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں سے محروم

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا امکان

pti

خیبر پختونخوا

KPK

peshawar

KPK Assembly

reserved seats

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti Reserved seats

women reserved seats