Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پاگل خانے میں ڈالیں گے‘ علی امین گنڈا پورنے مولانا فضل الرحمان کیلئے کیا کہا

وائرل ویڈیو میں پی ٹی آئی رہنما نامناسب الفاظ کا استعمال کرتے دکھائی دے رہے ہیں
شائع 24 فروری 2024 03:10pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کو پاگل قرار دے دیا، ساتھ ہی علی امین گنڈاپور نے ریٹرننگ افسران کے نام وال آف شیم پر لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد رہنما علی امین گنڈا کی ویڈیو وائرل ہے، جس میں وہ ایک کارکن سے محو گفتگو ہیں۔

کارکن کی جانب سے تجویز دی گئی کہ دھاندلی میں ملوث ریٹرننگ افسران کی تصاویر وال آف شیم پر لگا دیتے ہیں۔

جس پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران کو پہلے یہاں سے نکال دیں پھر وال آف شیم پر تصاویر لگائیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکن نے ساتھ ہی جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بھی تذکرہ کر دیا۔

کارکن کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب آج کل خفا ہیں۔

جس پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پاگل ہو گیا ہے، پاگل خانے ڈالیں گے۔

pti

خیبر پختونخوا

JUIF

Ali Ameen gandapur

Molana Fazal ur Rehman

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

CM KP\