Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسمبلی میں ہرقدم آئین اور قانون کے مطابق اٹھایا جائے گا، ملک احمد خان

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کچھ دیر میں
شائع 24 فروری 2024 02:41pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مُسلم لیگ ن کے اُمیدوار ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال سے اچھے تعلقات ہیں، لیکن قانون کے مطابق کام ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں ہر قدم آئیں اور قانون کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں ملک احمد خان نے کہا کہ اسپیکر کا کردار گھر کے بڑے یا کسٹوڈین کا ہوتا ہے اور اسمبلی اسپیکر کا وہی کردارہونا چاہییے کہ وہ سب کو ساتھ لیکر چلے۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے نو مُنتخب اراکین نے حلف اُٹھائے تھے جبکہ آج صوبائی اسمبلی کے لیے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے خفیہ رائے شماری ہوگی۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے تحت ہوگا۔

واضح رہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کیلئے ن لیگ کی جانب سے ملک احمد خان نے اورسنی اتحاد کونسل کی طرف سے احمد خان بھچر نے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے ہیں۔ڈپٹی اسپیکر کے لیے ظہیراقبال چنڑ اور معین ریاض قریشی کا جوڑ پڑے گا۔

ایوان میں پولنگ بوتھ بھی قائم کردیے گئے ہیں، اسمبلی سیکریٹریٹ نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

مسلم لیگ ن نے اسمبلی اجلاس سے قبل مریم نواز کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں اراکین کو خفیہ رائے شماری سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

PMLN

Maryam Nawaz

punjab assembly

Malik Ahmad Khan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024