ْپنجاب حکومت مفت بجلی کب دے گی، ن لیگ نے جواب دے دیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران مفت بجلی کے اعلانات کو آئی ایم ایف سے مشروط کر دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے کہ مریم پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے جا رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے ہیلتھ کارڈ سے متعلق کہا کہ مریم نواز وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ہیلتھ کارڈ سے متعلق بتائیں گی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چیلنجز ضرور ہیں، تاہم مریم نواز کو والد نواز شریف کی سرپرستی حاصل ہے، نوجوانوں سے متعلق یوتھ پروگرام مریم نواز کا آئیڈیا تھا۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی کیا شرائط ہوتی ہیں، اس کے بعد مفت بجلی دینے کا فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے مریم نواز پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد ہیں۔ عام انتخابات 2024 میں پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب سے 138 سیٹیں حاصل کی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 116 سیٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed on this story.