Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے پروپیگنڈہ کیا تھا، ہائیکورٹ انتخابی شکایات سننے کی مجاز نہیں، طارق فضل چوہدری

۔الیکشن کمیشن نےہماری کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، لیگی رہنما
شائع 23 فروری 2024 12:22pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری اسلام آباد سے کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کروائے گئے۔الیکشن کمیشن نےہماری کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے حلقوں سے متعلق تنازع کھڑا کرنےکی کوشش کی گئی اور تینوں حلقوں کے نوٹی فکیشن ہائیکورٹ نے معطل کیے ۔ پی ٹی آئی نے پروپیگنڈا کیا کہ ان حلقوں میں بےضابطگی ہوئی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی نےجھوٹ کی بنیادپرنوٹی فکیشن معطل کرائے،حقیقت سامنےآئی توحلقوں کو دوبارہ نوٹی فکیشن جاری کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے کل 3 سیٹوں کا فیصلہ کیا ہے اور ہماری کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور فراڈ پر پی ٹی آئی نے ہمارے نوٹیفکیشن معطل کروائے تھے، انتخابی شکایات صرف الیکشن ٹربیونل سنے گا، ہائی کورٹ اس کی مجازنہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تینوں حلقوں کے فارم 45 موجود ہیں، جس فورم پربھی یہ فارم مانگے گئے ہم پیش کریں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں گزشتہ دنوں تنازع پیدا کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمارے تینوں حلقوں کے نوٹیفکیشن معطل کیے، پراپیگنڈا کیا گیا کہ ان حلقوں میں کوئی بےضابطگی ہوئی، کل الیکشن کمیشن نے ہمارے نوٹیفکیشن بحال کردیے۔

انہوں نے کہا کہ ثبوت ہرکسی کے پاس ہوتےہیں ، فارم 45کس کا اصلی ہے اس بات کے شواہد ٹریبونل میں پیش ہوتےہیں۔

طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ 2024 کے الیکشن سے زیادہ اعتراضات 2018 میں اٹھائے گئے تھے۔ پی ٹی آئی کو کہتا ہوں کہ ہم سیاسی لڑائی لڑنے کو تیار ہیں آپ ریاست سے نہ لڑیں۔ پی ٹی آئی پیشہ ورانہ مس کنڈکٹ کررہی ہے، سیاسی عمل میں ملک دشمنی نہ کی جائے۔

PMLN

Islamabad High Court

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

29 February

tariq fazal