Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگی رہنما کون کون سی صوبائی نشستیں چھوڑیں گے

وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد مریم نوازقومی اسمبلیٰ کی نشست سے استعفیٰ دے چکی ہیں ۔
شائع 23 فروری 2024 11:38am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد مریم نوازقومی اسمبلیٰ کی نشست سے استعفیٰ دے چکی ہیں ۔ ن لیگ کی جانب سے پارٹی کی سینیئرنائب صدر کے علاوہ سینیئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لیگی ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ شہبازشریف قصور اور لاہور کی صوبائی نشستیں جبکہ حمزہ شہباز لاہورکی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رانا تنویر شیخوپورہ کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔

سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان جبکہ جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست چھوڑ یں گے۔

سردارغلام عباس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ چکوال کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

واضح رہے کہ قانون کے تحت منتخب رکن اپنے پاس ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جس کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب اگلے مرحلے میں ہوگا۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Ahsan Iqbal

Maryam Nawaz

punjab assembly

Hamza Shehbaz

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024