Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی نے پارلیمنٹ میں ن لیگ کے مقابلے کا اعلان کردیا

'بلاول بھٹو زرداری سے پوچھ لیں، وہ اس سیاسی شادی پرخوش نہیں ہیں۔'
شائع 22 فروری 2024 01:01pm

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کا پیغام واضح ہے، فی الحال تو پارلیمنٹ جائیں گے اوراپوزیشن کا کردارادا کریں گے ، باہر بھی سسٹم کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ تیر اور شیر کے درمیان شادی بالجبر ہے اور یسری قوت نے زبردستی کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے پوچھ لیں، وہ اس سیاسی شادی پرخوش نہیں ہیں۔

پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا نقطہ واضح کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ معاہدہ تو یہ ہونا تھا کہ بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کیسے کریں گے لیکن وہاں بدقسمتی سے اقتدار اور کرسیوں کی تقسیم کی بات کی جا رہی تھی، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے پاور شیئرنگ کی۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں نئی حکومت کے خدوخال واضح ہوگئے ہیں، وہاں 3 جماعتوں کی مخلوط حکومت بنائی جائے گی۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ اُن کی جماعت ایسی حکومت کا حصہ بنتی ہے نہ بنے گی، جو حکومت اِنہوں نے بنائی ہے صرف اقتدار کے لیے ہے، قوم کی ترقی کے لیے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور اقتدار میں نہیں تھیں تو کہتی تھیں کہ دھاندلی ہوئی اور آج اقتدارمیں جارہے ہیں تو کہتے ہیں دھاندلی نہیں ہوئی۔ سیاسی و معاشی استحکام کیلئے شفاف الیکشن ضروری تھا۔

حافظ حمداللّٰہ نے مزید کہا کہ جو الیکشن سے پہلے سُن رہے تھے کہ فلاں صوبہ فلاں جماعت اور وفاقی حکومت فلاں کو دی جا رہی ہے، وہی ہوا، ،صاف اور شفاف الیکشن تو ہوا ہی نہیں ہے اس لیے ہم تحریک چلائیں گے۔

PMLN

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

hafiz hamdullah

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024