Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کے 3 حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق فضل، راجہ خرم اور انجم عقیل کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کیے تھے
اپ ڈیٹ 21 فروری 2024 07:33pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 3 حلقوں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کرتےہوئے تینوں درخواستیں نمٹا دیں۔

عدالت نے دوران سماعت کہا کہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا درخواستوں کے فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل رہیں گے جبکہ عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کی یقین دہانی کے بعد درخواستیں نمٹا دیں۔

این اے 46/47/48 کے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی آزاد امیدواروں علی بخاری، شعیب شاہین اورعامرمغل نے نوٹیفکیشن چیلنج کررکھے ہیں۔

کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہرپرمشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے دوران درخواست گزارنے بتایا کہ ٹربیونل کے لیے نامزدگی دی گئی ہے، شعیب شاہین نےعدالت کو بتایا تھا کہ تاحال الیکشن ٹربیونل قائم نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن کے وکیل سے ٹربیونل کا نوٹیفکیشن طلب کیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ٹربیونل کے قیام کا نوٹیفکیشن پیش کیا گیا، بادی النظرمیں ٹربیونل کے قیام کا 17 فروری کا نوٹیفکیشن عدالت سے چھپایا گیا، الیکشن کمیشن سے جاننا چاہیں گے کہ کامیاب امیدوارکے نوٹیفکیشن میں اتنا جلد بازی کیوں کی گئی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد کی تینوں قومی نشستوں پر پی ٹی آئی مخالف امیدواروں کے نوٹی فکیشن معطل

اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

این اے 55، پی پی 11 نتائج کیخلاف درخواستیں قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ فارم 47 کے بعد بھی نوٹیفکیشن کے اجرا سے پہلے ایک مکمل عمل ہوتا ہے، اگر کمیشن اگر کل شکایات درست قرار دے دیتا ہے تو نوٹیفکیشن کا کیا ہوگا؟ کیا عدالت نوٹیفکیشن معطل رکھ کر درخواستیں نمٹا دے؟ نوٹیفکیشن کو الیکشن کمیشن کے درخواستوں پر فیصلے سے مشروط کر دیتے ہیں۔

ECP

Islamabad High Court

Notification

Election Commission of Pakistan (ECP)

Constituencies

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

successful candidates