انتخابی نتائج میں دھاندلی: 4 جماعتی اتحاد کا دھرنا 13 ویں روز بھی جاری
عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کوئٹہ میں 4 جماعتی اتحاد کا دھرنا 13 ویں روز بھی جاری ہے جبکہ 28 فروری تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مظاہرے اور جلسے ہوں گے، آج 2 بجے دھرنا کیمپ میں جلسہ بھی ہوگا۔
عام انتخابات کے بعد انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) گزشتہ 13 دنوں سے چمن کے حلقے پی بی 51 کے نتائج میں مبینہ رد و بدل پر سراپا احتجاج ہے۔
اے این پی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی کا کہنا ہے کہ پی بی 51 کے نتائج فارم 45 کے مطابق دینے تک دھرنا جاری رہے گا۔
سیاسی جماعت نے ضلع کمپلیکس کے سامنے کنٹینرز رکھ کر شاہراہ دونوں طرف سے بلاک کر دی ہے۔
احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے مال روڈ، سٹی روڈ ، پریس کلب چوک گزشتہ 13 روز سے دنوں جانب سے ٹریفک کے لیے بند ہے جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
چاغی میں پانچ دن سے بند آر سی ڈی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی
مبینہ انتخابی دھاندلی، بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال جاری
مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف آج بھی سندھ میں احتجاج، بلوچستان بند
Comments are closed on this story.