Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سے لاکھوں افغان شہریوں کا انخلاء جاری

وفاقی حکومت کی ڈیڈلائن کے بعد پاکستان بھر سے افغان شہریوں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے
شائع 20 فروری 2024 09:29am

پاکستان سے افغان شہریوں کا انخلاء تاحال جاری ہے، خیبر پختونخواہ سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے ملک واپس روانہ ہو چکے ہیں۔

خیبر پخوانخواہ کے طور خم بارڈر سے اب تک مجموعی طور پر طورپر2لاکھ84ہزار194افراد خیبرپختونخوا سےافغانستان بیدخل کیے گئے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ پشاور، دیگر سرحدات انگور اڈہ اور خرلاچی سے بھی تارکین وطن کو افغانستان بھجوانے کاسلسلہ جاری ہے، جبکہ پشاور، مجموعی طور پر انگور اڈہ بارڈر کے راستے 4ہزار627افراد جبکہ خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بجھوائےگئے۔

دوسری جانب پشاور، خیبر پختونخوا کے تینوں سرحدات سے اب تک 2لاکھ 89ہزار520 افراد کو افغانستان بھجوایا گیا۔

واضح رہے پاکستانی حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر 2023 کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 28 دسمبر 2023 تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 52 ہزار 273 افغان باشندے اپنے ملک واپس لوٹ چکے ہیں

afghanistan

federal government

خیبر پختونخوا

peshawar

Pakistan Afghanistan Border

Illegal Afghan Immigrants

Torkham Border Open