Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کی تینوں قومی نشستوں پر پی ٹی آئی مخالف امیدواروں کے نوٹی فکیشن معطل

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے ہیں۔
اپ ڈیٹ 19 فروری 2024 04:56pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی مخالفین طارق فضل چوہدری ، راجا خرم اور انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے ہیں۔

طارق فضل چوہدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے امیدوار تھے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 46 سے انجم عقیل اور این اے 48 سےراجا خرم کی کامیابی کے نوٹی فکیشن بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

حلقہ این اے 48 سے راجہ خرم کی کامیابی کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی بخاری نے چیلنج کیا تھا۔

راجہ خرم نے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتا تھا اور اس کے بعد انہوں نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

pti

PMLN

Islamabad High Court

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024