Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے نو منتخب ممبران اسمبلی کا پہلا اجلاس آج طلب

اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کریں گے
شائع 18 فروری 2024 11:26am

خیبرپختونخوا کے نومنتخب ممبران اسمبلی کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے، اجلاس دوپہر 2 بجے اسپیکر ہاوس پشاور میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں تمام نو منتخب اراکین اسمبلی کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت سازی سمیت دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی، پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ گزشتہ کئی دنوں سے پشاور میں ہی موجود ہیں۔

خیبر پختونخوا

KPK

peshawar

KPK Assembly

Ali Amin Gandapur

newly elected members assembly kpk