Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی پی عمران خان سے ملنے کیلئے منتیں کر رہی ہے، حافظ حمد اللہ

باجوہ کو ایکس ٹینشن ن لیگ اور پی پی نے دی، جے یو آئی ترجمان
شائع 16 فروری 2024 04:17pm

جے یو آئی (ف) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توہین کی ہے، پی پی اور ن لیگ بتا دیں کہ کیا انہوں نے جنرل باجوہ کو تین سال کی ایکسٹینشن نہیں دی۔

پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کی پریس کانفرنس کے کچھ دیر بعد حافظ حمد اللہ نے ایک بیان جاری کیا۔

حافظ حمد اللہ نے کہاکہ باجوہ کو ایکس ٹینشن دینے والی پارٹیاں اس کے کہنے پر تحریک عدم اعتماد بھی لا سکتی ہیں، جمعیعت علمائے اسلام نے باجوہ کو ایکس ٹینشن دینے کی برملا مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان آج بھی اس موقف پر قائم ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت بند رے، پیپلزپارٹی کی قیادت رات کی تاریکی میں جیل میں عمران خان سے ملنے کے لیے منتیں کر رہی ہے۔

PMLN

اسلام آباد

PPP

JUIF

hafiz hamdullah

jamiat ulema islam F

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024