Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

پی ایس 105 سے جی ڈی اے کے امیدوار نے نتائج کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
شائع 15 فروری 2024 12:50pm
سندھ ہائیکورٹ فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
سندھ ہائیکورٹ فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے معاملے پر جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ دائر کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے ایڈووکیٹ عثمان فاروق کے توسط سے دائر کی۔

درخواست دائر کرنے والوں میں جنید مکاتی، وجیہہ الحسن، نصرت اللہ، محمد احمد اور محمد اکبر شامل ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کیے، سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی تھی کہ امیدواروں کو سن کر فیصلہ کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کر دیا جو کہ توہین عدالت ہے، عدالت سے استدعا سے ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پی ایس 105 سے جی ڈی اے کے امیدوار کا نتائج کیخلاف درخواست دائر کردی

دوسری جانب سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 105 سے جی ڈی اے کے امیدوار عرفان اللہ مروت نے نتائج کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حلقے کے 4 پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کی گئی ہے دوبارہ پولنگ کرائی جائے، ان چاروں پولنگ اسٹیشن پر 90 فیصد سے زائد ووٹ کاسٹ کیے ہیں، ایسا ممکن نہیں ہے کہ 90 فیصد ووٹ کاسٹ کیے جائیں۔

مزید پڑھیں

سندھ ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کیخلاف 58 درخواستیں نمٹادیں، تحریری فیصلہ جاری

انتخابی نتائج چیلنج: اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ میں مزید درخواستیں دائر

درخواست میں کہا گیا کہ ہم نے الیکشن سے قبل آر اوز اور ڈی آر اوز کو ان پولنگ اسٹیشن پر ممکنہ دھاندلی سے آگاہ کیا تھا ، یہ الیکشن رولز میں واضح ہے کہ جو پولنگ اسٹیشن ممکنہ کنٹرول میں ہوں ان کا محل وقع تبدیل ہونا چاہیئے، چنیسر گوٹھ سعید غنی کا آبائی علاقہ ہے مذکورہ پولنگ اسٹیشنز ان کے کنٹرول میں ہیں، سعید غنی کی کامیابی کا نتیجہ روکا جائے اور چنیسر گوٹھ کی 4 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا جائے۔

درخواست کی سماعت کل ہونے کا امکان ہے۔

karachi

Sikandar Sultan Raja

Jamat e Islami

GDA

Sindh High Court

cheif election commioner

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

ELECTORAL RESULTS