Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے نتائج کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق آج محفوظ فیصلہ سنائیں گے
شائع 15 فروری 2024 09:31am

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں این اے 46، 47 اور 48 میں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق آج محفوظ فیصلہ سنائیں گے جبکہ چیف جسٹس نے درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا تھا کہ عدالت الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن نہیں دے سکتی لیکن آبزرویشن دیں گے۔

واضح رہے کہ شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں، طارق فضل ، انجم عقیل اور راجہ خرم کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج کیے گئے تھے۔

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

Shoaib Shaheen

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

aamir mughal

election 2024 results

Islamabad Election Results

ali bukhari