Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں 16 امیدواروں نے نتائج کیخلاف عدالت میں درخواستیں دائر کردیں

3 قومی اور 13 صوبائی حلقوں کے نتائج کے خلاف آزاد امیدواروں نے رٹ دائر کی
شائع 14 فروری 2024 11:12am

خیبرپختونخوا میں اب تک 16 امیدواروں نے انتخابی نتائج کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 3 قومی اور 13 صوبائی حلقوں کے نتائج کے خلاف آزاد امیدواروں نے رٹ دائر کی ہے، قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 28 پشاور، این اے 11 شانگلہ اور این اے 40 نارتھ وزیرستان کے نتائج کو چیلنج کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے 8 صوبائی حلقوں کے نتائج کو بھی عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے، پی کے 73، پی کے 74، پی کے 75، پی کے 78 ، پی کے 79، 80، 82 ،20 اور پی کے 21کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ بنوں کے 2 صوبائی حلقوں پی کے 101 اور 102 کے خلاف بھی آزاد امیدواروں نے نتائج مسترد کرتے ہوئے عدالت میں درخواستیں دائر کردی ہیں جبکہ
تمام درخواستوں پر 15 فروری کو سماعت ہوگی۔

واضح رہے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ملک بھر میں متعدد امیدواروں نے مبینہ طور پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے نتائج کے خلاف درخواستیں دائر کرنا شروع کردی ہیں۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

KPK Election Results