Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد قیصر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج کیس کی سماعت کریں گے
شائع 14 فروری 2024 10:35am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج اسد قیصر کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جیل حکام کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے رجوع کیا، ملنے کی اجازت نہ دی، بطور رکن پی ٹی آئی جیل حدود میں عمران خان سے ملاقات درخواست گزار کا بنیادی حق ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سیاسی اور قانونی مشاورت کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرانے کے احکامات جاری کرے، عدالت سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورتی ملاقات کے دوران پرائویسی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسد قیصر نے ایڈووکیٹ عائشہ خالد کے ذریعے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

Asad Qaiser

Islamabad High Court

pti leaders

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Imran Khan Message From Jail