Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاطف خان اور تیمور سلیم جھگڑا کی علی امین گنڈاپور کو مبارکباد

علی امین گنڈا پور کیلئے نیک خواہشات وہ صوبے کے عوام کو توقعات کے مطابق فائدہ پہنچائیں، رہنما پی ٹی آئی
شائع 14 فروری 2024 09:27am

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عاطف خان اور تیمور سلیم جھگڑا نے سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے لیے نیک خواہشات اور دعا ہے کہ وہ ہمارے صوبے کے عوام کو ان کی توقعات کے مطابق فائدہ پہنچائیں۔

دوسری جانب سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے بھی ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے طور پر نامزدگی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ عمران خان کا ووٹ ہے اور انتخاب یہ ہے کہ اہم کردار عمران خان کا ہونا چاہیئے۔

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ اب یہ ہم سب کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل چیلنج ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کو انتہائی نامساعد حالات میں اور بے مثال دھاندلی کے باوجود کے پی میں بے مثال مینڈیٹ ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حکومت کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں شفا دینے کی ضرورت ہے، ہمیں پل بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے پاس مزید وقت نہیں ہے۔

اسلام آباد

Ali Amin Gandapur

pti leaders

CM KP

Taimur Saleem Jhagra

Atif Khan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results