Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزرات عظمیٰ ن لیگ کا حق ہے، پی ٹی آئی ہر الیکشن پرمسئلہ کرتی ہے، خواجہ آصف

'کوئی کمی رہ گئی تو وہ ہم حکومت میں آکر عوام کی خدمت اور ریلیف دے کر پوری کریں گے۔'
شائع 13 فروری 2024 12:22pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینیئرلیگی رہنما خواجہ آصف نے ’وزرات عظمیٰ‘ کو اپنی جماعت کا حق قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال میں ملک مستحکم کریں گے لیکن اس کے بعد کسی دوسری جماعت کو ملک دینا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔

سابق وزیر دفاع نے جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثریت ہمارے پاس ہے، اس لیے وزارت عظمیٰ (ن) لیگ کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 سال میں بہت سے ایسے اقدامات کرنا پڑیں گے جس سے بعض طبقات کی تکلیف بڑھے گی، اکثریت ہمارے پاس ہے، مسلم لیگ ن کا حق بنتا ہے کہ وزیراعظم ہمارا ہو۔

لیگی رہنما کے مطابق ، ’ میاں صاحب کا جذبہ دیکھ کر میرا اعتماد بھی بحال ہوا’ ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب کو مثال بناتے ہوئے بتائیں گے کہ صوبوں میں کس طرح حکومت اور نتظامات چلائے جاتے ہیں ،پنجاب کی حکومت کو بہتر بنائیں گے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے ساتھ ملاقات اچھی رہی، بہت زیادہ مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ کراچی کےلوگوں کو حقیقی شکایات ہیں جہاں پانی اور دہشتگردی کے مسائل ہیں۔ پہلے بھی میاں صاحب نے کراچی کے مسائل حل کیے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ کہیں نا کہیں کوئی کوتاہی ہوئی ہے، کوئی کمی رہ گئی تو وہ ہم حکومت میں آکر عوام کی خدمت اور ریلیف دے کر پوری کریں گے۔

سینیئر لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی عادت ہے وہ ہرالیکشن پرایشو کرتی ہے۔ انتخابی نتائج پیپلزپارٹی کو بھی قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نشستوں میں اضافہ ہونا شروع ہوچکا ہے، ہم کسی کو لالچ نہیں دے رہے بلکہ آزاد امیدوارخود آنا چاہ رہے ہیں۔

pti

PMLN

Nawaz Sharif

Khawaja Asif

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results